ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو: دبئی سے آنے والے مسافر کا راستہ روک کر اجنبیوں نے کیا حملہ۔ 2سوٹ کیس لوٹ کر ہوگئے فرار

منگلورو: دبئی سے آنے والے مسافر کا راستہ روک کر اجنبیوں نے کیا حملہ۔ 2سوٹ کیس لوٹ کر ہوگئے فرار

Sat, 23 Nov 2019 13:17:25    S.O. News Service

منگلورو23/ نومبر (ایس او نیوز) دبئی سے آنے اور منگلورو ایئر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر اترنے کے بعدبذریعہ کار کیرالہ کے کُمبلے کی طرف جارہے مسافرکو سڑک پر روک کر حملہ کرنے اور اس کے دونوں سوٹ کیس چھین لے جانے کی واردات 22نومبر کی شام کو پیش آئی ہے۔

پتہ چلا ہے کہ شام ایک 25سالہ نوجوان دبئی سے 6.30بجے منگلورو ایئر پورٹ پر اترا تھا۔ پھر اس نے کیرالہ کے رجسٹریشن والی ایک کار سے کُمبلے کی طرف سفر اختیار کیا۔ تھوڑی دور جانے کے بعد منگلورو کے رجسٹریشن والی ایک دوسرے کار نے اس کا پیچھا کرنا شروع کیا۔ اس کار میں موجود اجنبی افراد پر مشتمل ٹولی نے شہر کے پڈاوینانگڈی کے قریب اس کا راستہ روکا اور اس پر حملہ کرنے کے بعد اس کے پاس موجود دونوں سوٹ کیس چھین کرکاوور کی طرف فرار ہوگئے۔

متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت درج کی مگر اس نے بتایا کہ وہ حملہ آوروں کو نہیں پہنچانتا۔ جبکہ پولیس کا گمان ہے کہ یہ کارروائی شائد کچھ جان پہچان والوں نے ہی انجام دی ہے۔ مضافاتی پولیس اسٹیشن کے افسران متاثرہ شخص اور اس کی کار کے ڈرائیور سے پوچھ تاچھ کررہے ہیں تاکہ اس واردات کا راز کھولنے کے لئے کوئی سراغ ہاتھ لگ جائے۔


Share: